
“جلتا ہوا ہندوستان”
“جو لوگ پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں وہ اور اُن کی آنے والی نسلیں اپنی بقیہ زندگی بھارت سے وفاداری ثابت کرنے میں گزار دیں گے۔”
(قائداعظم محمد علی جناح رحمةاللہ تعالی علیہ)
آج یہ الفاظ حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہے ہیں۔
سیکولر سٹیٹ کا نعرہ لگانے والا بھارت آج کھل کر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،آج بھارت میں مسلمانوں کی وفاداری نہیں دیکھی جارہی بلکہ اُن کا مذہب دیکھا جا رہا ہے۔الیکڑانک میڈیا کے ذریعے ہر وقت اپنی اچھائی کا رونا رونے والے بھارت نے سٹیزن شپ بل کا ہتھکنڈا استعمال کر کے بتایا ہے کہ بھارت صرف ہندو توا کا ہے اور اس میں رہنے والے مسلمانوں کی حیثیت کچھ بھی نہیں ہے۔

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب مودی کی وجہ سے ہے مگر ایسا نہیں ہے اس چیز کی پلاننگ تو پاکستان بننے کے بعد ہی سے شروع تھی بس صیح وقت اور مہرہ کا انتظار تھا،جو کہ مودی کی صورت میں مکمل ہوا۔
افسوس کہ قائداعظم کے فرمانے کے باوجود بھی مسلمان ہندؤں کی سوچ کو نہ جان پاۓ،بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی ہندؤں کو اپنا دوست کہتے اور مانتے رہے یہاں تک کہ پاکستان میں بیٹھے کراۓ کے لبرل بھی امن کی آشا کے ہی گن گاتے رہے جبکہ اس کے برعکس ہندؤں نے کبھی بھی مسلمانوں کو اپنا دوست نہ سمجھا نہ جانا،اِس بات کا مظاہرہ اکثر اوقات دیکھنے کو ملتا تھا مختلف واقعات میں، پھر ہندو بنیے کھل کر سامنے آۓ اور واضع کیا کہ ان کی نظر میں مسلمانوں کی کیا اوقات ہے۔
قائداعظم رحمةاللہ علیہ نے تشکیلِ پاکستان کے وقت ہی فرمایا تھا کہ”ہم مسلمان ہندؤں سے علیحدہ قوم ہیں،ہمارا کلچر،ہماری ثقافت،ہماری تاریخ،ہمارا کھانا پینا،ہمارا معاشرہ سب کچھ ان سے یکسر مختلف ہے۔”
جن لوگوں نے اُس وقت اِس بات کو نہیں مانا آج ہندو بنیے نے اُن کی نسلوں کو اچھی طرح سے یہ بات روشناس کروا دی،آج بھارت میں پھر سے دو قومی نظریے کی بات ہو رہی ہے،آزادی کی تحریکیں بہت تیزی کے ساتھ سرگرم عمل ہوگئی ہیں۔
مظاہرے،جلاو گھیراؤ،علیحدگی پسند تنظیموں میں سیٹیزن شپ بل کے بعد مزید تیزی آگئی ہے۔
آہ بھارت آہ!
ہر طرح کی سازشوں کے باوجود بھی یہ سب کچھ پاکستان میں دیکھنے کا خواہاں بھارت اب اپنے اندر یہ سب ہوتا دیکھ رہا ہے اور اپنے ٹوٹنے کے عمل میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
بھارت میں اس وقت ایک ہزار سے زائد کالج،یونیورسٹیز،دیگر تعلیمی ادارے اور”طلباءتنظیمیں” سیٹیزن شپ بل کے خلاف میدان میں مصروفِ عمل ہیں۔
(جب لال لال لہراۓ گا
اور
طلباء انقلاب آۓ گا)
بھارت یہ لال لال کچھ دن پہلے پاکستان میں لہرانے کی پوری کوشش کر چکا ہے مگر کامیاب نہیں ہوا اور آج بھارت کے اندر طلباء تنظیمیں لال لال لہرا رہی ہیں۔ اس لال لال کے لہرانے کے چکر میں پورا بھارت لال لال ضرور ہو رہا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ لال انقلاب بھارت کے کتنے ٹکڑے کرتا ہے۔
پاکستان کو توڑنے کا خواب دیکھنے والے جان لیں کہ وہ خود بکھر جائیں گے مگر پاکستان تا قیامت قائم رہے گا ان شاءاللہﷻ۔
“دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔”
(قائداعظم رحمةاللہ علیہ)
بھارت میں پیش کیے جانے والے متنازعہ بل نے جہاں دو قومی نظرے کو تقویت دی ہے وہیں یہ بل مسلمانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے بھی کافی ہے۔
امن کی آشا کا راگ الاپنے والے کہاں چھپے بیٹھے ہیں آج بھارت میں مسلمانوں کا بہتا خون ان کو نظر نہیں آرہا اب امن کی آشا کا راگ بھارت کو کیوں نہیں سناتے،بھارت کو کیوں نہیں بتاتے کہ یہ انسانی حقوق کے خلاف ہے۔۔۔۔۔۔کیسے بتا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔یہ تو خود کراۓ کے لوگ ہے جن کا کام ہی پاکستان اور پاکستان فوج کے خلاف بکواس کرنا ہے،اسی بکواس کے عویض ہی تو ان کے بینک بھرے جاتے ہیں۔ان کو بھارت میں لال لال لہراۓ گا نظر نہیں آۓ گا مگر یہ لال لال پورے بھارت کو لال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کراۓ کے بکواس کرنے والوں کو بھی لال کر دے گا۔
پھر پاکستان کے دشمن دیکھیں گے کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بھارت پاکستان کو توڑنے کے چکر میں خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔
ان شاءاللہﷻ