ترک فضائیہ اور بحریہ مشرقی بحیرہ روم میں بھی اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے معاملے میں قطعی عزم کے ساتھ اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی
ویب ڈیسک (9 نیوز) اسلام آباد
ترک بحری جہازوں کے قریب آنے والے یونانی ایف۔16 طیاروں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا
وزارتِ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی جانب سے ناوٹیکس اعلان کردہ علاقے کے قریب آنے والے یونانی ایف۔16 لڑاکا طیاروں کو واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ جزیرہ کریٹ سے پرواز کرتے ہوئے ناوٹیکس اعلان کردہ علاقے کے قریب آنے والے 6 یونانی ایف۔16 طیاروں نے ترک بحری جہازوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جس پر ترکی نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اڈوں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ترک فضائیہ اور بحریہ مشرقی بحیرہ روم میں بھی اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے معاملے میں قطعی عزم کے ساتھ اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔
وزارت نے اپنی ویب سائٹ اور ٹویٹر پر یونانی طیاروں کا سد باب کرنے کے دوران محفوظ کیے گئےمناظر کو بھی جگہ دی ہے۔