357

تحریک انصاف جنسی حیوانوں کی پناگاہ کیوں بنتی جا رہی ہے۔۔۔۔

تحریک انصاف جنسی حیوانوں کی پناہ گاہ کیوں بنتی جا رہی؟

دارالامان لاہور کی سپرٹنڈنٹ افشاں نے ویڈیو پیغام کے لئے ذریعے نہایت بھیانک انکشاف کیا ہے کہ سرکاری دارالامان سے کم سن یتیم بچیوں کو پنجاب حکومت کے وزرا اور اعلی حکام کو سپلائی کرنے کیا جاتا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے حکمران شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ذمہ دار خاتون افسر کے انکشاف کو سیریئس لے کر تحقیق کی جاتی مگر پہلے خاتون پر شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، پھر ادارے کا بجٹ بند کیا گیا، سر نہ جھکانے پر اب تازہ ویڈیو کے مطابق اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور یتیم بچیاں اپنے واحد سہارے کو گنوانے پر ساتھ کھڑی رو رہی ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتیاں کرنے والے جس منظم گروہ کا انکشاف ہوا تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے ڈانڈے بھی مقامی انصافی لیڈران تک جاتے تھے اور کچھ دن پہلے حریم شاہ نے پاکستان وزیراعظم ہاؤس میں بھارتی گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ پھر چند دن پہلے صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم سہیل ایاز بھی گرفتار ہو چکا ہے جو انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ تھا اور بچوں سے جنسی زیادتی کی لائیو ویڈیوز دنیا بھر میں دکھاتا رہا اس نے 32 بچوں سے زیادتی کا اعتراف بھی کیا ہے۔
کیا یہی ہے تحریک انصاف اور یہ ہے آپ کی مدینہ جیسی ریاست۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں