518

بیٹیاں کہیں بھی محفوظ نہیں

یہ آج کا نوحہ ھے آۓ روز نئی نئی کہانیاں اخباروں اور میڈیا کی زینت بنی ھوتی ہیں جو کی انتہائی باعث شرم ھے آخر ہمارا معاشرہ اسقدر انحطاط اور پستی کا کیوں شکار ھوا جا رھا ھے اس سوال کے سینکڑوں جواب ہیں اب ان جوابات میں سے ہر ایک نہ تو اپنے وزن  میں کم اور نہ ہی جھوٹا اور غلط ۔۔۔۔یم ایک مسلمان ملک کے باسی ہیں اور الحمداللہ مسلمان بھی ہم روبہ زوال کیوں ھورھے ہیں ہم انسان سے جانور کیوں بنے جا رھے ہیں  ہماری دانست میں ان ساری باتوں کا ایک ہی مستند جواب ھے اور وہ ھے اسلام سے دوری اور اسلامی اقدار سے نہ واقفیت ھے اس میں والدین کا بھی قصور یقیناً ھے لیکن اس میں سب سے زیادہ قصور وار میڈیا اور اسکی ترقی ھے ۔۔۔پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ھے اور آبادی کے لحاظ اسلامی دنیا کا پہلا بڑا ملک ھے اب ذرا اس سے اگے چلیں پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت اور ملک ھے لیکن اسوقت اخلاقی پستی میں بھی پہلے نبمر پر ھے۔۔۔ اسوقت غیر اخلاقی فلموں کو دیکھنے والے ممالک کے اعداد شمار شائع ھوے پاکستان میں پورن فلموں کو دیھکنے والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر ھے نہائیت قابل شرم بات ھے ۔۔۔اب یہ کیوں ھورھا ھے یہود اپنے علاوہ پوری دنیا کے انسانوں کو انسان نہیں جانور سمجھتے ہیں اور انہیں گوئم اور جنٹائل کا نام دیتے ہیں ان کا ماننا ھے دنیا میں صرف یہودی ہی انسان ھے اور وہ افضل ترین قوم ہیں باقی سارے انسان نہیں انسان نما جانور ہیں اور انہیں جانوروں کی طرح رینا چاہیے جس طرح ایک جانور اپنی شہوت پوری کرنے کے لیے کسی رشتے کا لحاظ نہیں کرتا انسانوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے  جو دراصل یہ انسان نہیں انسان نما حیوان ہیں ۔۔اسی سازش کے تحت انہوں نے سب سے پہلے عیسائیوں کو اخلاقی طور پر تباہ کیا اب مسلمانوں کی باری ھے اور یہود پوری طاقت کے ساتھ ففتھ جنریشن وار پاکستان پر مسلط کرچکا ھے یورپ جو اپنے آپ کو دنیا میں  پرامن اور مہذب معاشرہ گردانتے ہیں وہ اخلاقی طور پر تباہ ھوگئے ہیں وہاں اب حیاء اورغیرت کا اخلاقی طور پر جنازہ نکل چکا ھے زنا کوئی جرم نہیں ہاں اگر باہم رضامندی نہیں تو زبردستی اگر کسی نے ایسا فعل کیا تو قابل جرم اور قابل سزا فعل ھے وہاں اب عورت عورت سے اور مرد مرد سے شادی کرسکتا ھے جو کوئی جرم نہیں باہم رضامندی کے ساتھ  دو افراد بغیر کسی قانونی تقاضے کو پورا کیۓ بغیر رہ رھے ہیں۔۔۔ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں اور ان سے پیدا ھونے والے بچے بھی قانوننا ً انہی کی اولاد ھے ۔۔۔صدر بل کلنٹن نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ بہت جلد امریکہ کی آبادی حرامزادوں پر مشتمل ھوجاے گی اور ایسا ہی ھے اب یورپی اور مغربی ممالک میں حیوانوں کے ساتھ سیکس کرنے کو قانونی شکل دے دی گئی ھے گویا انسان تو درکنار جانور بھی انسانوں کی چیرا دستی سے محفوظ نہیں رھے یعنی کہ جو یہودی چاہتا وہ ہو رہا ہےاسکی وجہ کہ یہودیوں کو پتہ ھے کہ مشرق سے ایک فوج اُُٹھے گی جو یہودیوں کو نیست نابود کردے گی بس اسی ایجنڈے کے تحت وہ پاکستان کو پہلے اخلاقی طور پر تباہ کرنا چاہتا ھے اور جس کا ھم آسانی سے شکار ھورہے ہیں۔۔۔۔ بچے ھوں یا بچیاں انکو ٹارگٹ کیا جارھا ھے یقیناً یہ ایک بہت بڑی سازش ھے اور اس میں جہاں کچھ کمزور اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگ شامل ہیں وھاں زیادہ تر باآثر لوگ شامل جنکو اپنی عیاشی اور بدمعاشی کی غرض سے کمسن بچے اور بچیوں کو ٹارگٹ کر رھے ہیں ۔۔۔نہائیت افسوسناک باتیں ہیں جو باعث شرم ہیں آج سے تقریباً دو سال قبل  یہ معاملہ قصور سے منظر عام پر آیا اور اب تو چار سو پھیل رھا ھے۔۔۔جس میں سارے ہی طاقتور لوگ شامل ہیں جن میں پارلیمنٹرین کے نام بھی آرھے ہیں ڈوب مرو تم لیڈر ھو تم مسیحا ھو اس قوم کے لعنت ہزار بار ان لوگوں پر جو اس مکروہ دھندے میں شامل ہیں ۔۔بیٹیوں کو عرب زندہ درگور کیوں کردیا کرتے تھے اب سمجھ میں آیا بچیاں کہیں بھی محفوظ نہیں سکول کالج ھاسٹلز اور جو نئی خبر منظر عام پر آئی ھے وہ نہائیت باعث شرم ھے کیا دارلاَمان میں بھی محفوظ نہیں ھم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں انٹرنیٹ کے حصول پر سب سے پہلے قانون سازی کریں اور اس غلاظت کے راستے میں بند باندھیں ۔۔۔اور  ان گندے انڈوں کو کہیں بھی ہیں باہر پھینک دیں اور انکو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے یا پھر بہت جلد سیالکوٹ میں جو ایک ماں نے کیا وہ ہر جگہ شروع ھوجاے گا ہم نے تو اپنا حق ادا کر دیا اب آگے ارباب اختیار کاکام شروع ھوتا ھے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں