380

ایف اے ٹی ایف سے متعلق قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل سینیٹ میں مسترد

ایف اے ٹی ایف سے متعلق قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل سینیٹ میں مسترد

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا انسداد دہشتگردی ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد ہوگیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے سینیٹ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق منظور شدہ انسداد دہشت گردی بل پیش کیا گیا۔

اپوزیشن نے ترمیمی بل کی مخالفت میں ووٹ دیئے، بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے جس کے بعد بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

دوسری جانب سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق ایک اور کوآپریٹو سوسائٹی بل پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا ہے، جب کہ جماعت اسلامی نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیا، گزشتہ روز قومی اسمبلی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ تیسرا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کیا تھا

،تیسرے ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کرکے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں