350

اوکاڑہ کی خاتون وکیل کا اغوا ہوا یا نہیں؟ڈراپ سین ہوگیا

اوکاڑہ کی خاتون وکیل کا اغوا ہوا یا نہیں؟ڈراپ سین ہوگیا

ویب ڈیسک (9 نیوز) اسلام آباد

اوکاڑہ کی خاتون وکیل کا اغوا ہوا یا نہیں؟ڈراپ سین ہوگیا

اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغواکا کوئی ثبوت نہیں مل سکا، وکیل ارشاد نسرین کااغوا پرپنجاب بارکونسل کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی،جس کے مطابق مقدمے میں اغوا لگائے گئے الزامات میں صداقت نہیں مقدمہ مخالفین کو پھنسانے کیلئے درج کروایا گیا۔

ایڈوکیٹ نسرین ارشاد نے اغوا کے مقدمے میں 4 افراد کو نامزد کیا تھا، ملزمان میں سابق شوہر اکمل، نذد فرید، حق نواز اور اویس شامل ہیں،پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل 7 مقدمات میں مدعیہ، 2 میں ملزم اور 6 میں بطور گواہ ہے،خاتون وکیل کی رنجش بھی چل رہی ہے۔
گذشتہ دنوں دیپالپور بار کی ممبر وکیل ارشاد نسرین کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغواء کامقدمہ درج کرایا تھا،چند روز بعد خاتون وکیل سامنے آگئی جس نے اپنے خاوند سمیت متعدد افراد پر اغواء تشدد کے الزامات لگائے،ارشاد نسرین کے واقعہ پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰ نے بھی نوٹس لے لیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون وکیل فرنٹ مین گوچی جتالہ موٹرسائیکل پربیٹھا کر کچہری لے کر گی، فوٹیج میں خاتون وکیل کو موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
محمود خاتون وکیل کو بونگہ حیات سے گگو منڈی چھوڑ کر آیا، احمداور عابد کے گھرخاتون وکیل 15سے22 اگست تک رہیں جب کہ خادم نامی ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی پر میلسی چھوڑ کر آیا،اس پورے واقعے میں محمداشرف نامی شخص کی سم استعمال کی گئی، پہلےشہزادکی سم استعمال کی جاتی رہی جومحمودعرف ببی استعمال کرتا رہا، تمام افراد خاتون وکیل کے فرنٹ مین ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں