369

انسداد دہشتگردی ونگ کی اہم کارروائی

کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا، ملزم قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا، حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا۔

ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں