343

اغوا کے بعد دو بچیوں کو قتل اور ایک کے ساتھ زیادتی کی:ملزم اظہر

رحیم خان: 9 نیوز اسلام آباد
وہاڑی میں دو بچیوں کو قتل کرنے والے ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا
ملزم : اظہر پولیس کی حراست میں

وہاڑی (9 نیوز) : وہاڑی میں دو بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے اور ایک بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میری عمر 17 سال ہے ، تین بچیاں تھیں جن میں سے ایک کو میں نے واپس بھیج دیا ، ایک کے ساتھ زیادتی کی جس کے بعد اُس سمیت دونوں بچیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔جب ملزم سےقتل کی وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے کوئی معقول جواب نہیں دیا اور بس اتنا ہی کہا کہ میرے سے غلطی ہو گئی میں نے دونوں بچیوں کو گلے دبا کر موت کے گھاٹ اُتارا۔ ملزم کا اعترافی بیان

یاد رہے کہ گذشتہ روز تھانہ صدر کی حدود میں دو بچیاں اغواکے بعد قتل کی جانے والی دو بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

جس پر ورثا نے احتجاج کیا اور ڈی پی او وہاڑی موقع پر پہنچ گئے۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بستی چمن آباد کی رہائشی بچیاں 7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ گزشتہ روز مسجد قرآن پڑھنے جاتی راستے سے اغواہو گئی تھیں، جن کی لاشیں صبح بستی کے قریب کھیت سے برآمد ہو گئیں۔ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر الزام عائد کیا کہ بتایا کہ ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں، پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقدمہ گذشتہ روز ہی درج کر لیا گیا تھا، سات نامزد ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ، بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے ڈی ایس پی آفس میں ایس ایچ او تھانہ صدر سید اقبال شاہ ،ایس ایچ او شعمون جوئیہ اور دیگر ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بچیوں کا قتل کرنے والا ملزم اظہر ان بچیوں ثانیہ اور فوزیہ کا دور کارشتہ دار ہے جو اسی ہی گاؤں میں رہتا ہے ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ اور پنجاب فرانزک رپورٹ میں ایک بچی سے زیادتی ثابت ہوئی تھی ، واقعہ میں ملزم اظہر نامی شخص ملوث ہے ،انہوں نے کہا کہ مزید حقائق لیبارٹری رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں