اسلام آباد: گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران بڑھتی قیمتوں کے باعث حکومت نے قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے بغیر کسی ٹیکس اور ڈیوٹی کے تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی فوری طور پر اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اس میں سرکاری شعبے کے توسط سے 5 لاکھ ٹن ری فائنڈ چینی کی ٹیکس اور ڈیوٹی فری درآمد شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ مقامی شوگر ملز کو مزید 3 لاکھ 50 ہزار ٹن خام شوگر درآمد کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ اصولی طور پر دفتر وزیر اعظم میں مہنگائی کی صورتحال اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیے گئے حالیہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔
Latest posts by 9news (see all)