370

اسلام آباد: پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو مدرسہ چھوڑ کر مسجد جانے سے روکنے کے لیے جامعہ حفصہ کا گھیراؤ کرلیا۔

دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس حکام نے 9 نیوز کو بتایا کہ مولانا عبدالعزیز نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ لال مسجد واپس جائیں گے کیونکہ دارالحکومت انتظامیہ نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

اس کے جواب میں محکمہ انسداد دہشت گردی، انسداد دہشت گردی فورس اور انسداد فساد یونٹ سمیت 150 اہلکاروں کا پولیس کا دستہ جی-7 میں مدرسے کے اطراف میں تعینات کردیا گیا تاکہ ان کو وہاں سے جانے سے روکا جاسکے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں