498

اسلام آباد میں جج اور ایم پی اے کے شوہر کی لڑائی

اسلام آباد میں جج اور ایم پی اےکے شوہر کی لڑائی

رحیم خٹک: چیف ایگزیکٹیو 9 نیوز پاکستان

آج شام شاھراہ دستور ریڈ زون پر فارن آفس کے سامنے پی ایس او پمپ پر اچانک ایک سفید لینڈ کروزر تیزی سے پٹرول پمپ کی جانب بڑھتی ھوئی دکھائی دیتی ہے

اور اس نے تیزی سے موڑ کاٹا. سامنے فلنگ سٹیشن پر ایک سفید کار پٹرول بھروا رھی تھی.
کار کی بیک سیٹ پر بلیو لائٹ بھی نمایاں تھی.
کار سوار نے تیزی سے آنے پر لینڈ کروزر کے ڈرائیور کو درمیانی انگلی دکھاتے ھوئے نازیبا اشارہ کیا.
لینڈ کروزر سے ڈرائیور اور اس کا ساتھی نیچے اتر آئے
کار سوار اور ان کا ساتھی بھی کار سے نیچے اتر آئے.
دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ھوا ناریبا کلمات کا تبادلہ ھوا.

اس دوران کار سوار تیزی سے گاڑی کی جانب بڑھے پستول نکالا اور گاڑی کی جانب فائرنگ شروع کردی.
پٹرول پمپ پر دفعتاً خوف و ھراس پھیل گیا،
پٹرول پمپ کا سیکورٹی گارڈ بندوق اٹھائے سارے معاملے میں لاتعلق کھڑے تھے. جب انکی توجہ جب سامنے رونما ھونے والے واقعہ کی جانب دلائی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ دو فریقین کا آپس کا معاملہ ھے اور وہ صرف پٹرول پمپ کی حفاظت پر مامور ہیں۔ اسی اثنا میں برابر میں کھڑے شخص نے فون کر پولیس کو اطلاع دے دی
اس دوران لینڈ کروزر کے ڈرائیور نے سفید گاڑی کے ڈرائیور کو قابو کرلیا دونوں باھم دست وگرہبان ھوگئے آزادانہ تھپڑ مکوں اور گالیوں کا تبادلہ ھو رھا تھا سفید گاڑی کے ڈرائیور اسی اثنا میں زمین پر گر گئے لینڈ کروزر کے ڈرائیور نے ان سے پستول چھین لیا اب باقی تماش بین بھی جمع ھوگئے سفید گاڑی کے ڈرائیور اور ان کے ساتھی کو پٹرول پمپ کے منیجر کے کمرے میں محبوس کردیا گیا پولیس کا انتظار ھونے لگا
پولیس نے آ کر پستول برآمد کرلیا خالی گولیوں کے خول بھی برآمد کرلئے گئے.
دونوں فریقین کو گرفتار کرلیا گیا
سفید لینڈ کروزر پنڈی سے تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کی تھی وہ خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود نہ تھیں ان کا ڈرائیور اور ایک اور شخص چوہدری خرم جو کہ ان کے شوہر ہیں گاڑی میں سوار تھا.
سفید کار میں سوار شخص اسلام آباد کی ایک معزز عدالت میں جج ھیں معزز پیشے وکالت سے تعلق رکھنے والے وکلاء ھی جج بنتے ھیں اور وکلا جس طرح سے قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مظاھرے ھم آئے روز دیکھتے ہیں اس معاشرتی رویہ پر بار اور بنچ دونوں کو غور کرنا چاہیے دوسری جانب ایم پی اے اور ایم این اے کی بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور کو زمین یعنی سڑک پر اکڑ کر نہیں چلنا چاہیے.
تصویر میں سفید گاڑی کے ڈرائیور کے ھاتھ میں پستول بھی واضح نظر آرھا ھے.
نوٹ اس سارے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پٹرول پمپ پر نصب کیمرے میں محفوظ ھے اور جھگڑے کے دونوں فریقین کو ویڈیو دیکھنی چاہیے اور پھر پولیس کو اپنے دئیے گئے بیان کی روشنی میں واقعہ کا جائزہ لینا چاہئے.

‏واضح رہے کہ جس سیشن جج جہانگیر اعوان کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی زود و کوب کیا گیا انہوں نے رواں برس جون میں پیپلز پارٹی کی درخواست پر ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

آخری اطلاعات آنے تک معزز عدالت کے جج کا میڈیکل کروانے کے لئے پولیس نے نوشہ ضرر بنا کر پولی کلینک ہسپتال بھیج دیا ہے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں