459

ادھار نہ دینے پر سابق سینیٹر کے بیٹوں کا دکاندار پر تشدد

ادھار نہ دینے پر سابق سینیٹر کے بیٹوں کا دکاندار پر تشدد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 9 نیوز

اسلام آباد : ادھار نہ دینے پر سابق سینیٹر کے دو بیٹوں کا دکاندار پر تشدد۔۔ پولیس کے پہنچنے پر فرار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک نجی ٹاورمیں واقع ایک ٹک شاپ میں سابق سینیٹر انجینئر راشد احمد خان کے دو بیٹوں نے ادھار نہ دینے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔
دکاندار نے کہا کہ وہ صرف نقد پے منٹ میں کام کرتے ہیں، ادھار نہیں دے سکتے جس پر سابق سینٹر کے دونوں بیٹے غصے میں آگئے اور دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ایک نجی ٹاورمیں ٹک شاپ کے مالک کو ادھار نہ دینے پر تشدد کرنے والےفہد، حمزہ اور اُن کے والد سابق سینیٹر انجینئر راشد احمد پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ گزشتہ شام 4 بجے تھانا شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ دکاندار پر تشدد ہوتا دیکھ کر ایک خاتون نے مداخلت کی تو دونوں ملزمان نے خاتون کو گالیاں بھی دیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت کسی شخص نے پولیس کو اطلاع نہیں دی، واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ پر کارروائی کا آغاز کردیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر انجنیئر راشد احمد خان کا تعلق قبائلی علاقہ سے ہے، وہ 2003 میں سینیٹر بنے تھے اور 2009 میں مدت پوری کرنے کے بعد سینٹ سے فارغ ہوئے

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں