493

آخری جھوٹی امید ….!

آخری جھوٹی امید
خون جما دینے والا منفی پچاس پارہ اور ہمارا سدپارہ آمنے سامنے۔
کے ٹو کے ہیرکین اور ہمارا سپر مین لڑ رہا ہو گا۔

رحیم خٹک: چیف ایگزیکٹو 9 نیوز

بوٹل نیک کی سلوپ اور علی سدپارہ کی اپروچ یقنناً بھیڑے ہونگے۔
جمود برف پہ دھبے پاوں علی سدپارہ آگے بڑھا ہو گا۔
کے ٹو کی آخری چوٹی کو اپنے سامنے دیکھا ہو گا۔
وہ رسیوں کو تھامے فائنل پُش کی طرف جا رہا ہو گا۔
کہ جب وہ منزل کے قریب پہنچا ہو گا
سبز پرچم کو کرہ ارض کی دوسری بلند ترین جگہ پہ لہرایا ہو گا۔
میں پچھلے چوبیس گھنٹے سے آخری جھوٹی امید باندھے کسی معجزے کا منتظر ہوں۔
ایک منٹ میں بیسوں بار سنوری اور علی سدپارہ کے آفیشل اکاونٹس کو سکرول کر کے دیکھتا ہوں۔
اس ایک اچھی خبر کا منتظر کسی صحرا میں پیاسے پیادے کے طرح میں سوشل میڈیا پہ سکرولنگ کر رہا ہوں۔
وہ کیا خبر ہو گی ؟
میری نمناک آنکھیں کس حسرت کے ساتھ دیکھیں گی کہ علی سدپارہ
اللہ کے فضل و کرم سے سلامت ہیں ۔
اپنے خیالات و جذبات کو قابو کرنا مشکل ہو گا۔
کہ میں آخری جھوٹی امید نہیں چھوڑ سکتا ۔
ڈیتھ زون میں گئے چالیس گھنٹوں سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ کسی بھی طرح کا کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔کوئی سراغ نہ مل سکا۔
میں پھر بھی پرامید ہوں۔
امید باندھی ہوئی ہے ۔ دل سے دعا نکلتی ہے وہ کل جہاں کا مالک جس کی مٹھی میں کُل کائنات ہے۔اسکے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ وہی میرا اللہ رب العزت ہے جو اپنے خلیل کو نار سے بچاتا ہے۔
وہ برتر میرے اللہ جو یونس کو مچھلی کے پیٹ میں بھی زندہ رکھتا ہے۔
ہاں ہمارا رب رحیم ہے ۔قادر ہے مطلق ہے
وہ غار پہ مکڑی کی جالی سے اپنے محبوب کی حفاظت کرتا ہے۔
وہ سب پہ قادر ہے
ہم عاجز ہیں
دعا کر رہے ہیں
اللہ سے غیبی مدد کی امید ہے۔۔یقین ہے
اللہ پاک نے کیسے محمد علی سدپارہ کی حفاظت فرمائی تھی جب 2006 میں گیشر برم 2 ے کیپمپ 3 پہ انکے ہمسفر انہیں اکیلا سوتے ہوے چھوڑ کے چلے گئے تھے ۔وہاں اللہ کی مدد پہنچی اور وہ سلامت رہے۔
میں آج بھی پرامید ہوں ۔معجزات پہ یقین ہے۔کُن فیکون پہ کامل یقین ہے۔
انشااللہ تعالی محمد علی سدپارہ ہمارا ہیرو اکیلا نہیں لڑ رہا ہو گا۔قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں ۔اللہ نگہبان محمد علی سدپارہ۔ امین
یہ پہاڑوں سے محبت کرنے والوں کی ایک الگ ہی دنیا ہوتی ہے۔
میوچل محبت کی بنا پر ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔
مگر آج دل اس طرح سے اداس ہے کہ جیسے میرے گھر کا کوئی فرد اس وقت کے ٹو کی آغوش میں ہو۔۔
رب راکھا ۔
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں