پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 برس کے دوران بھارت کے تمام عزائم کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 5 رافیل آجائیں ہمیں اپنی استطاعت پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔
میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت رافیل لے آئے یا ایس فور 100، ہمارے پاس ہماری اپنی تیاری ہے جس کا جواب دیں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سیز فائر کی اپیل کے باوجود بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اپنی روایتی کارروائیاں جاری رکھیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔
Latest posts by 9news (see all)