540

پشاور: محکمہ پولیس میں انعامات کی تقسیم

جنید خان: چیف رپورٹر نوشہره

پشاور. خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر امن قائم کیا ہے، پولیس جوانوں کی قربانیوں اور شہادتوں سے محکمہ کے وقار میں اضافہ ہوا، حاضر سروس پولیس اہلکار بھی محکمہ کے وقار میں مزید اضافے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں، پولیس اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردار ادا کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل جاری رہے گا جس کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا،

سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا..

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں