4

میر پور خاص: خودکشی کرنے والی میڈیکل طالبہ دباؤ کا شکار تھی

میر پور خاص: خودکشی کرنے والی میڈیکل طالبہ دباؤ کا شکار تھی

میڈیکل طالبہ کی موت کی تحقیقات میں تیزی آگئی، پی ایم اینڈ ڈی سی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اہلخانہ سے ملاقات کی،صدر پی ایم ڈی سی نے طلبا کو مشورہ دیا کہ اگر ادارہ جاتی نظام ناکام ہو تو وہ براہِ راست پی ایم اینڈ ڈی سی ہراسمنٹ کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں.

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل طلبہ کے حالیہ خودکشی کے واقعات، بشمول محمد میڈیکل کالج میرپورخاص کی تیسری سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی افسوسناک موت کی تحقیقات کو فعال طور پر آگے بڑھا رہی ہے.

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جو کیس کی متوازی تحقیقات کر رہی ہے.

اس سلسلے میں پی ایم اینڈ ڈی سی کی ایک سینئر افسرکو متاثرہ خاندان کے گھر بھیجا گیا اور واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کی گئیں.خاندان کے مطابق مرحومہ واقعے سے قبل کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، جس کی وجہ مبینہ طور پر بعض افراد، بشمول ساتھی طلبہ کی جانب سے مسلسل ہراسانی بتائی گئی ہے.

انہوں نے کالج انتظامیہ کو شکایات بھی کیں تاہم کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، متعلقہ مواد اور ابتدائی شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں، صدر کی براہِ راست نگرانی میں کونسل نے ادارے اور متعلقہ حکام سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں