میانوالی ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان نے گزشتہ روز ضلع میانوالی کے لا ک ڈاو¿ن سے متاثرہ خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے فوڈ ہیمپرز /راشن بیگز کے دوٹرک ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کے حوالے کئے ۔ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مو جودہ صورتحال میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کوغریب ، دیہاڑی دار اور مزدوروں کے دُکھ درد اور مشکلات کا شدت سے احساس ہے اور اس کے مداوا کیلئے حکو مت ہر ممکن اقدامات بر و¿ئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میںپہلی مرتبہ غریب ، مستحق اور لا ک ڈاو¿ن سے متاثرہ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت88ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے جبکہ ریلیف کیلئے دیگر پروگرام بھی جاری ہیں ۔امجد علی خان نے کہا کہ ہماری بھر پور کو شش ہے کہ کور ونا وائرس کی وجہ سے لا ک ڈا و¿ن سے متاثر /بیروزگار ہو نیوالوں کوریلیف فراہم کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی کے مستحقین کیلئے دوٹرک خوراک کا عطیہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور انشاءاللہ” میانوالی لوکل ریلیف پلان “کے ذریعہ یہ اما نت مستحق لوگوں تک پہنچے گی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے ضلع میانوالی میں مستحقین کوریلیف کی فراہمی کیلئے ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان کی کا وشوں کو سراہا اور کہا کہ اس حوالہ سے ضلع میانوالی کے جملہ پار لیمنٹرینز ضلعی انتظامیہ ، سرکاری ادارے اور مخیر صاحب وثروت افراد ایک پیج پر ہیں اور مستحقین کو امداد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کو ششیں کر رہے ہیں ۔
610
میانوالی لوکل ریلیف پلان
Latest posts by Rahim khattak (see all)








