کوئٹہ: (9 نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان نے پلان بی پر عمل شروع کر دیا، آج سے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ڈی جی خان شاہراہ بلاک کی جائے گی، 18 نومبر کے بعد پورے صوبے کے لاک ڈاؤن کے ساتھ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
جعمیت علماء اسلام ف کے اعلان کردہ پلان بی کے تحت اپوزیشن جماعتیں آج خضدار میں کوئٹہ کراچی اور لورلائی میں ڈی جی خان شاہراہوں کو بلاک کر رہی ہیں۔ پلان کے تحت 16 نومبر کو ژوب اور ڈیرہ مراد جمالی میں 17 نومبر کو کوئٹہ تفتان اور قلعہ عبداللہ شاہراہیں جبکہ 18 نومبر کو کوئٹہ گوادر اور کوئٹہ کراچی شاہراہیں بلاک کی جائیں گی۔
پلان بی پر عمل درآمد سے حکومت پر تو کوئی اثر نہیں ہوگا۔ مگر عوامی مسائل کے حل کے لئے نکلنے والی جماعتوں کی جانب سے سڑکوں کو بلاک کرنے سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ اپوزیشن والوں کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر تمام شاہراہوں کو صبح سے شام تک بند کر رکھا جائے گا اور رات کو شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھول دی جائیں گی۔
9newstv
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








