570

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے متعدد ایگزیکٹو آرڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے جس میں افتتاحی روز مسلم ممالک پر عائد متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بننے والے نئے چیف آف اسٹاف رون کلائن کی جانب سے جاری ایک میمو کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی۔جو بائیڈن انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدہ اور لاکھوں افراد کو شہریت حاصل کرنے کی امیگریشن قانون سازی جیسے اہم امور پر فیصلے لے گی۔
خیال رہے کہ 2017 میں اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں 7 مسلم ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں