قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کل پاکستان آئیں گے
نیوزڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

باؤلنگ کوچ آئی پی ایل کے ختم ہونے پر پاکستان آئیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بریڈ برن اور بیٹینگ کوچ اینڈریو پویٹک کی کل پاکستان آئیں گے۔
پی سی بی اور مکی آرتھر سمیت کوچنگ پینل سے معاملات طے پانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اینڈریو پویٹک سوموار کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ بعد جیل سے رہا
باؤلنگ کوچ مورنی مورکل آئی پی ایل کی وجہ سے بھارت میں مصروف ہیں وہ آئی پی ایل کے ختم ہونے پر پاکستان آئیں گے۔
ڈائریکٹرکرکٹ مکی آرتھر کی ابھی آمد نہیں ہوگی ان کے نیوزی لینڈ کے خلاف ورچوئل فرائض دینے کا امکان ہے۔
Latest posts by 9news (see all)