وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھرنا، اہم پیش رفت سامنے آگئی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک 9 نیوز ) اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھرنا مسلسل جاری ہے،

تاہم صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اپنا نمائندہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پاس مذاکرات کے لیے بھیج دیا ہے،
اور اس وقت اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل عمران دھرنے میں موجود قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم نامہ دکھانے پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو دھرنا ختم کر دیا جائے گا، اور صورتحال کے مثبت حل کی امید بڑھ گئی ہے۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








