تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی بڑی کارروائی: دریائے سندھ میں غیر قانونی سونے کی کان کنی ناکام، 13 گرفتار
نوشہرہ ( نیوز ڈیسک)
تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 13 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مشینری تحویل میں لے لی گئی۔

یہ کامیاب آپریشن ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل جواد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او کاشف خان اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر سونا نکالنے میں ملوث تھے۔ اس سے نہ صرف حکومتی وسائل کو نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ دریا کے قدرتی بہاؤ، ماحولیات اور مقامی آبادی کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
ایس ڈی پی او جواد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غیر قانونی کان کنی ریاستی وسائل کے استحصال اور ماحولیاتی نظام کی تباہی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








