
ایبٹ آباد ہزارہ موٹر وے E35 حویلیاں سے مانسہرہ کام مکمل آج وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے افتتاح کی تیاریاں مکمل ایبٹ آباد شہر میں ہزارہ موٹر وے کا انٹر چینج نہ ہونے سے شہری پریشان

ایبٹ آباد ہزارہ موٹر وے E35 حویلیاں سے مانسہرہ کا کام مکمل ہو گیا افتتاح آج وزیر اعظم عمران خان کریں گے مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کے وزیر اعظم نواز شریف نے دو ہزار تیرہ میں ہزارہ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جو برھان سے مانسہرہ تک 92 کلو میٹر بنتی ہے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں برھان سے شاہ مقصود تک اس منصوبہ پر کام مکمل ہوا موجودہ دور حکومت میں حویلیاں سے مانسہرہ تک کام مکمل ہو گیا ہے ہزارہ موٹر وے اب مکمل ہو چکی ہے مانسہرہ سے تھاہ کوٹ ہزارہ ایکسپریس ہائ وے کا کام جاری ہے جس کی تعمیر کا کام اگلے سال مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا ایبٹ آباد شہر میں ہزارہ موٹر وے کا انٹر چینج نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اس منصوبہ سے ملکی معشیت بہتر ہو گی
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








