
کراچی: (9 نیوز ویب ڈیسک) ڈیفنس سے پنجاب اسمبلی کے رکن کی جواں سال بیٹی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی، ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر بظاہر زخموں کے کوئی نشان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت پر واقع بنگلے سے 19 سالہ شفا چند دختر ممتاز چند کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق شفا چند کو کلفٹن میں نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر وجۂ موت کا علم نہیں ہو سکا، جو پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔کے
ساؤتھ زون میں تعینات ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر بظاہر زخموں کے کوئی نشان نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متوفیہ پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز چند کی صاحب زادی ہیں، تاہم متوفیہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاش کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ اُس وقت کریں گے جب لڑکی کے والد پنجاب سے کراچی آئیں گے۔
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








