
واشنگٹن : امریکی پرل ہاربربیس پرفائرنگ کے واقعے میں بھارتی ائیرچیف بال بال بچ گئے ، وہ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے امریکا میں ہیں، حملے میں نیوی کے دوملازم ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آورنے خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پرل ہاربربیس پرفائرنگ کے واقعے میں بھارتی ائیرچیف بچ گئے ، وہ فائرنگ کےوقت پرل ہاربر بیس پر موجود تھے۔
ترجمان بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی ائیرچیف سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود تھے اور علاقائی سیکیورٹی سیکیورٹی امور پر بات چیت کے لیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے ، فائرنگ واقعہ میں بھارتی ائیرچیف اور ان کا وفد محفوظ رہا۔
یاد رہے امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر امریکی نیوی سیلرنے نیول شپ یارڈ میں جوہری آبدوزکی مرمت کرنے والے علاقے میں جاکرفائرنگ کی، جس سے نیوی کے دو ملازم ہلاک اورایک زخمی ہوگیا جبکہ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








