502

یہ زمین ہماری ہے، پاک فوج نے اسلام آباد کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ کی زمین واپس مانگ لی”

اسلام آباد (9نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈے اے کے ممبر پلاننگ ڈاکٹر شاہد محمود نے بدھ کے روز پارلیمانی کمیٹی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں واقع مونال ریسٹورانٹ فوجی اراضی پر بنایا گیا ہے جب کہ فوجی حکام اب یہ زمین واپس چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بتایا ہے کہ پندرہ برس قبل سی ڈی اے کے علم میں نہیں تھا کہ جس زمین پر مونال ریسٹورانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے وہ پاک فوج کی ملکیت ہے۔
کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ دراصل مارگلہ نینشل پارک پر مشتمل 22 ہزار ایکڑ زمین پنجاب حکومت کی ملکیت تھی،جب کہ مارگلہ نینشل پارک میں فوج کو ساڑھے پانچ ہزار ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں