فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر زاھد اقبال چوھدری نے کہا ھے کہ کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات اور پیکج لائق تحسین انتہائی نامساعد حالات میں اتنا بڑا ریلیف حکومتی سنجیدگی کا مظہر ھے
زاھد اقبال چوھدری نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو مزید کم جبکہ شرح سود کو پانچ فیصد تک لایا جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی آئے اور مہنگائی پر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری ، ٹیکسٹائل ، زراعت سمیت جتنے بھی شعبے لاک ڈاؤن سے مستثنی ھیں انکی لائف لائن انڈسٹری اور مارکیٹس کو فی الفور حکومتی طے شدہ ایس او پیز کے مطابق کھولنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں فیڈریشن ، چیمبرز ، ایسوسی ایشنز اور نمائندہ تجارتی تنظیمات کو آن بورڈ لیا جائے
Latest posts by 9news (see all)