تفصیلات کے مطابق گوجرخان کرونا وائرس میں مبتلا خاتون آج صبح انتقال کر گئیں جس کی محکمہ صحت نے تصدیق کی گوجرخان ہاوسنگ سکیم نمبر 1 کی رہائشی خاتون گزشتہ ایک ہفتہ سے بے نظیر ہاسپٹل راولپنڈی میں وینٹی لیٹر پر تھیں
خاتون کو مقامی انتظامیہ کی زیر نگرانی کرونا ایس او پیز کے تحت بابا شیخ طالب قبرستان گوجرخان میں دفن کیا گیا اس موقع پر پولیس ، فوج قبرستان کے اردگرد موجود رہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے عملہ نے حفاظتی انتظامات کے ساتھ تدفین کی۔
Latest posts by 9news (see all)