302

گجرات ایس ڈی او واپڈا پر تشدد کا معاملہ

مرزا جازب بیگ بیوروچیف 9 نیوز گجرات
محکمہ پولیس ضلع گجرات
تھانہ ڈنگہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے CCTVفوٹیج کی مدد سے تشدد میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کو ایس ڈی او واپڈا ڈنگہ نے درخواست دی کہ وہ اپنے دفتر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ میاں زاہد محمود ولد میاں خضر حیات اپنی گن مینوں کے ہمراہ دفتر میں آئے اور اپنی مرضی کے مطابق کام نہ ہونے پر اپنے گن مینوں کے ہمراہ تشدد شروع کر دیا میرے ساتھی عملہ کی مداخلت پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔بعد ازاں ڈیوٹی سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی جانب روانہ ہوا تو ملزم زاہد محمود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ مجھے روک لیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا مضروب ہونے پر مجھے چھوڑ کر وہاں سے بھی فرار ہو گئے۔ درخواست موصول ہونے پر تھانہ ڈنگہ پولیس نے فوری طور پر دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تفیش کا آغاز کیا جبکہ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ایس ایچ او ڈنگہ SIفیاض احمد کو واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدائیت جاری کی جس پر ایس ایچ او ڈنگہ نے واقعہ کی CCTVفوٹیج حاصل کر کے وقوعہ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں کو ئی بااثر یا وڈیرہ نہیں ہوتا قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے۔وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان گجرات پولیس

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں