521

کیا جنت دوزخ کرکے…

جویریہ ملک
جویریہ ملک: بلاگر 9 نیوز اسلام آباد

یہ کیا جنت دوزخ کر کے
لوگوں کو تم ڈرا رہے ھو
ڈرے ھوۓ ھو اسی لیے تو
خود کو یوں تم بہلا رہے ھو
بچپن سے پڑھا ھے ھم نے
الف انار ب بیمار
چلو اب ترتیب بدل کے دیکھیں
الف سے اللّہ الف سے انسان
ب سے بیٹھو سوچو تم بھی
جنت کے جو خواب دکھا کے
دنیا دوزخ کر رکھی ھے
اس پر خالق نے تم پر
کیاجنت حلال کر رکھی ھے؟
چھوڑو بھی اب نفرتوں کو
طرح طرح کے تفرقوں کو
خدا کو غور سے سن تو لو
یہ کیا جنت اور دوزخ کے چکر میں
لوگوں کو تم بہکا رہے ھو
خدا تو پیار سکھاتا ھے
تم کیوں لوگوں کو ڈرا رہے ھو؟

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں