راولپنڈی پولیس نے اپنے خلاف شکایت کرنے پر متاثرہ شخص کے لیے انصاف کے دروازے بند کر دئیے۔معلومات کے مطابق شہری سلاور خان نے پولیس کے ہمراہ جعلی سرف بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے لاکھوں روپے کا سامان برآمد کیا ۔پولیس سب انسپکٹر رانا جمشید،اے ایس آئی قیصر نے
تھانہ میں ملزمان شیخ عدیل ،شاہداور طارق عرف چاند کو پولیس نے گرفتار کر کے بعدازاں بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا۔پولیس کے اس ناروا رویہ کے خلاف شہری سلاور خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایت کر دی ،وزیراعظم ہائوس سے شکایت کے خلاف تحقیقات کی گئیں تو پولیس افسران نے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف شکایت کرنے والے ہی شہری کو ہی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھانہ لے گئے اور جعلی فیکٹری کا برآمد کیا ہوا جعلی سامان انکے کھاتہ میں ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے پندرہ لاکھ روپے تاوان کا مانگ لیا۔متاثرہ شخص سلاور خان کے مطابق کہ جوسامان انکے کھاتہ میں ڈالا جا رہا تھا وہ سامان اپنے مقدمہ نمبر337/19میں درج کر چکی تھی۔شہری نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ انہوں نے چند کرپٹ پولیس والوں کی شکایت کر کے جان پھنسا لی ہے اور سائل کو انصاف مہیا کرنے کے ساتھ پولیس گردی سے ہی بچایا جائے