329

پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیرکی کارروائی

مرزا جازب بیگ بیوروچیف 9 نیوز گجرات
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرکی زیر قیادت اورڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کی زیر نگرانی پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی جرائم پیشہ افراد اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر مرزاعدنان عباس اورمحمد عارف ورک ASIنے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر حبیب بینک سرائے عالمگیر کے قریب سےمسمی ذیشان سلیم ولد محمد سلیم قوم مرزا سکنہ راجڑ کلاں سرائے عالمگیرپتنگ فروش کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 70پتنگیں برآمد کیں جبکہ شان بیکری کے قریب سے مسمی عاصم منظور ولد منظور حسین قوم راجپوت سکنہ محلہ صادق آباد سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ 40 عدد پتنگیں برآمد کرکے علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں