344

پولیس بااثر ملزمان کے ہاتھوں بک گئی

پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد بااثر ملزمان کے ہاتھوں بک گئی،
بااثر افراد کا نواحی گاؤں 121 دس آر کی رہائشی شمشاد بی بی پر وحشیانہ تشدد متاثرین کی فریاد ڈی پی او خانیوال نوٹس لیں،
تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں واقع گاؤں 121 دس آر کی رہائشی شمشاد بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ کہ اس گاؤں کے رہائشی ملزمان یاسین ارشد ناصر.صغر سجاد. نواز.اللہ بخش. اعجاز اور مدثر وغیرہ نے انہیں مارنے کا منصوبہ بنایا جب ہم لوگ گندم کی کٹائی کے لیے کھیتوں میں جا رہے تھے ملزمان کے ارادے کو بھانپتے ہوئے ہم نے 15 پر کال کی تو تھانے دار مقصود موقع پر آیا جسے ہم نے کہا کہ ملزمان ہمیں مارنا چاہتے ہیں آپ ہمیں گھر تک پہنچا دیں لیکن تھانے دار مقصود نے ہماری ایک نہ سنی بلکہ الٹا ہمہیں یہ کہتا رہا کہ میں تمہارا ملازم نہ ہوں جس پر ملزمان شہ ملتے ہی انہوں نے نے تھانے دار کی موجودگی میں مارنا شروع کر دیا جبکہ مقصود نے ہمیں ملزمان کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش تک نہ کی بلکہ قریب کھڑا تماشہ دیکھتا رہا متاثرہ شمشاد بی بی نے ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ملزمان اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار مقصود کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں