

(پشاور)کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی،باچا خان چوک ملاگوری پلازہ میں127 کمرشل یونٹس سیل،مالکان کے زمہ لاکھوں کے بقایاجات تھے جس پر کارروائی کی گئی کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر
(پشاور)کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو افیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوے باچا خان چوک میں واقع ملاگوری پلازہ کے 127 یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں،دفاتر،اڈہ گودام وغیرہ شامل ہے۔عدالتی فیصلہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حق میں انے کے بعد نادہندگان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملاگوری پلازہ میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں نادہندگان کے زمہ چونتیس لاکھ ستاسی ہزار روپے ہے جس میں نوٹسز جاری کئے گئے تھے مقررہ مدت میں بقایاجات کلیئرنس نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوکانداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی کہ جس کے زمہ جتنے واجبات ہے اس کو فوری طور پر جمع کرلیں خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کنٹونمنٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں ریکوری سٹاف پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیاں بلاتعطل جاری رہے گی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔
