
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ
7 دسمبر 2019
گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس سے گزشتہ ہفتے (25 سے 29 نومبر) کے اختتام تک 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس پر تھا تاہم گزشتہ ہفتے (2 سے 6 دسمبر) کے پہلے روز پیر کے دن انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
Latest posts by 9news (see all)