
ہمارے کوچ بھی کہیں عثمان بزدار تو نہیں…
جناب ایک تجزیہ کار تو نہیں مگر ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے مجھے اتنی خبر تو ہے کہ مصباح الحق جو کہ ون ڈے کی کپتانی کے اہل نہیں تھے انہیں ہیڈ کوچ بنانا کرکٹ کی دنیا کا شاید پہلا اور سب سے بھیانک مزاق ہے…..مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے کالج لیول پہ ٹیم تیار کی تھی تو میری ٹیم پہلی بار ہارڈ بال سے کھیل رہی تھی اور اوپر سے سردیوں کے دن تھے میں نے دو ماہ میں تیار کر کے ٹیم پنجاب یونیورسٹی بنا وساٸل کے پہنچاٸ تھی اور وہاں کی بہترین ٹیمز سے جب انہی کا سامان مانگ کے میچ جیتے تو ان کے کوچز نے میری ٹیچرز سے پوچھا نیڈم آپ کا کوچ کون ہے؟؟؟اور جب انہوں نے صرف 20 سال کی عمر کی کوچ دیکھی تو گھر تک لیٹر بھیجا کے ہماری یونیورسٹی کی طرف سے کھیلیں آ کہ…..تو بتاںے کا مقصد یہ تھا کہ کیا مصباح الحق مجھ سے بھی برے کوچ ہیں یاں دن کے پاس میری ٹیم سے بھی زیادہ ایمیچور ٹیم ہے…..ہمیں ہمیشہ اعتراض رہتا ہے کہ باہر سے کوچ کیوں منگواۓ جاتے ہیں شاید پی سی بی نے یہ اعتراض ختم کرنے کے لۓ مصباح کو لگایا کہ ہمارے پاس تو پھر یہی ہے….تاںکہ آگے جا کہ جب غیر ملکی کوچ آیں تو ہم صبر شکر کریں….یاں شاید پی سی بی نے مصباح کو رکی پونٹنگ سمجھ لیا تھا حلانکہ مصباح صاحب تو سرفراز کے برابر کے بھی نہیں تھے….پی سی بی کو سوچنا چاہۓ کہ اب آ کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہوٸ ہے تو اسطرح کے مزاق کر کے عوام کا انٹرسٹ ختم نہیں کرنا چاہۓ کرکٹ سے ….ہاکی کی تباہی کے بعد ایک کرکٹ ہی تو بچی تھی مگر لگتا ہے ہمارے نصیب میں کرکٹ دیکھنا بھی نہیں ہو گی …اور تو شاید کوٸ نہ سمجھے میرا مصباح صاحب کو مشورہ ہے کہ آپ کہ جو چند فینز تھے یہ ان کو بھی ختم کرنے کی سازش ہے آپ کے خلاف پی سی بی کی طرف سے اس لۓ چپ چاپ پتلی گلی سے نکل جایٸں آپ اسی میں بہتری ھے آپ کی بھی اور آپ کے ہاسپٹل کے فنڈز بھی تو…….؟؟؟؟