372

پاکستانی لبرلز اور آیا صوفیہ

پاکستانی لبرلز اور آیا صوفیہ

رحیم خٹک: چیف ایگزیکٹیو 9 نیوز پاکستان

پاکستانی لبرلز:
آیا صوفیہ کو مسجد کیوں بنایا دوبارہ؟

یونانی عیسائی: ہم آیا صوفیہ کے مسجد بننے کی مذمت کرتے ہیں

آرتھوڈوکس عیسائی: ہم آیا صوفیہ واپس حاصل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں

پوپ: آیا صوفیہ ہماری تقویت کی علامت ہے ہم اسے واپس لے سکتے ہیں

امریکی وزیر خارجہ: آیا صوفیہ چرچ ہے تاریخ میں، اسے مسجد بنانے کی ہم مذمت کرتے ہیں

روس ، انڈیا اور باقی کفر کی دنیا نے بھی آیا صوفیہ کے مسجد بننے کی مذمت کی ہے۔
مجھے ان سے کوئی لینا دینا نہیں
مجھ دکھ ان اسلام سے دور لبرلز کا ہے جو اہل مسیح کے اس جذبے کو تقویت دے رہے ہیں
بات آیا صوفیہ کی کر رہے ہیں تو حوالے اسلام آباد کے مندر کے کیوں؟
بابری مسجد کو بھی آپ کہ رہے ہیں کہ ہندوؤں نے ٹھیک کیا؟
میں ایک کہانی سناتا ہوں آپ کو
شائد کچھ سمجھ آ جائے…!
اندلس کی فتح مشہور ہے تاریخ میں
اندلس کی فتح اس لئے مشہور ہے کہ وہاں کشتیاں جلا کر فتح یا شہادت کا نعرہ لگا
اندلس کی فتح مشہور ہے کہ فاتحین نے جان کی بازی لگائی
اندلس کی فتح مشہور ہے کہ وہاں نفری کم تھی ہماری مگر حوصلے زیادہ
اندلس کو اس کا حق دیا ہم نے
دین دیا
اسلام دیا
اور
مساجد بنائیں
7 سو سال بعد وہ اندلس وہ غرناطہ وہ احمر ہم نے گنوا دیا
وہ دوبارہ اہل کلیسا کے ہاتھ چلا گیا
بات یہ نہیں ہے
بات میں کچھ اور کرنا چاہ رہا ہوں
سب نے سقوط بغداد پڑھا ہے
آج سقوط غرناطہ بھی پڑھ کر دیکھیں
اج اہل کلیسا کے ہاتھون اندلس کا رلنا بھی پڑھ کر دیکھیں
انہوں نے کیا کیا ہماری عوام کے ساتھ؟
انہوں نے کیا کیا ہماری مساجد کے ساتھ؟
آپ کو یورپ میں مساجد تو نظر آ رہی ہیں مگر اندلس کی مساجد کا حال نظر نہیں آیا؟
کہاں سے پڑھی ہے تاریخ آپ لبرلز نے؟
مجھے بھی زرا سورس بتائیں…؟

غرناطہ کا قتل عام تو پڑھا ہو گا آپ نے؟
لیکن شاید وہاں کی مساجد کا شہید ہونا پڑھنا بھول گئے آپ؟
کتنی مساجد کو شہید کیا گیا کوئی خاص تعداد بھی نہیں یاد ہوگی آپ کو؟
کتنی مساجد کو چرچ بنایا گیا تب آپ کیوں خاموش تھے؟
کتنے مسلمانوں کو مذہب نہ بدلنے پہ شہید کیا گیا تب آپ کی لبرلزم کدھر تھی؟
کیا ان مساجد کا حق نہیں تھا کہ وہ اسلام کے ساتھ جڑی رہیں؟
میں نام لے کر اندلس کی ایک ایک مسجد کا نہیں بتا سکتا لیکن اس بارے میں آپ بھی تحقیق ضرور کریں…! اور مجھے بتائیں کہ ان شہید مسجدوں کے پیچھے عیسائیوں کے کیا مقاصد تھے؟
اور آیا صوفیہ کا معاملہ الگ ہے
یہ سلطان نے کس طرح لی تھی کیا جانتے ہیں آپ؟
اس کے گرد و نواح والے کیسے مسلمان ہوئے تھے جانتے ہیں آپ؟
دلیلیں ہیں آپ کے پاس آیا صوفیہ کے خلاف بولنے کی…!
مگر اس کے مسجد بننے کی دلیلیں وہ دستاویزات ہیں جو ترک عدالت میں پیش کی گئیں
باقی وہ سوچ جسے آپ نظریہ کہتے ہیں میں اسے بدل نہیں سکتا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں