610

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ٹک ٹاک سٹار کیساتھ ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رحیم خان: 9نیوز اسلام آباد
رحیم خان: 9 نیوز اسلام آباد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ٹک ٹاک سٹارز حریم اور صندل خٹک کے ساتھ ایک اور مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے ساتھ حال ہی میں ایک مبینہ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو ئی اور اب اس پر دونوں لڑکیوں کا ایک اور ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے حیرت اwنگیز دعوے کئے ہیں۔

صندل خٹک نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ میری شیخ رشید سے ویڈیو کال پر بات ہوئی تھی۔ انہوں نے پہلے مجھے میسج کیے اور پھر سیدھی واٹس ایپ پر ویڈیو کال کر دی۔ وہ مجھے کہہ رہے تھے کہ ”ہائے صندل بے بی، میرے پاس آﺅ “۔ اسی دوران حریم شاہ ویڈیو میں گفتگو شروع کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ” ہم دونوں اپنے کمرے میں اکیلی تھیں۔ میں نے ریکارڈنگ شروع کی تو وہ کہنے لگے حریم یہ کیا ہے؟“۔

صندل خٹک نے بتایاکہ شیخ رشید نے مجھ سے اور حریم شاہ سے بات کی اور وہ ہمیں ملنے کا بھی کہتے تھے ، حریم نے مجھے کہا کہ ریکارڈنگ کر لے تاکہ کل کو کوئی مسئلہ نہ ہو ، ہم نے ان کی کال ریکارڈ کی ہیں لیکن ہم نے انہیں ایکسپوز نہیں کیا ہے کسی اور  نے یہ ویڈیوزاپ لوڈ کی ہیں۔ صندل کا کہناتھا کہ ویڈیو بہت ہی نایاب ہے، وہ ہم سے بات چیت کر رہے تھے کہ’’ آﺅ ملو اور گپ شپ لگائیں‘‘۔

ٹک ٹاک سٹارز کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان سے اور اپنے وطن سے پیار کرتی ہیں۔ ہم پی ٹی آئی کی سپورٹرز ہیں ، لیکن خان صاحب کیلئے جو بھی منافقین ہیں انہیں ہم منظر عام پر لائیں گے لیکن ہم نے ابھی تک یہ کیا نہیں ہے۔ بہت سے ثبوت ہیں اگر ہم کرنا چاہتے تو کر چکے ہوتے، شیخ رشید تو بہت نیچے والی چیز ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں صندل خٹک نے وقار ذکا کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران اینکر کے کپڑے اتروانے سے متعلق گفتگو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی تاہم حالیہ ویڈیو میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویڈیو کے آخر میں ٹک ٹاک سٹارز کے علاوہ وقار ذکا اچانک نمودار ہوتے ہیں اور ہاتھ میں موبائل تھامے ایک ریکارڈنگ سناتے ہیں۔

اس آڈیو ریکارڈنگ سے آنے والی آواز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مبینہ طور پر شیخ رشید ٹک ٹاک سٹارز کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں ۔ اس ریکارڈنگ میں شیخ رشید مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ ” اللہ آپ کو ہدایت دے آپ ریکارڈنگ کرنا چاہتی ہیں تو کر لیں اور یہی آپ کا کام ہے جس پر حریم شاہ جواب دیتی ہیں کہ ” میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا ہے تو آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ؟“ حریم شاہ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ ” آپ برہنہ ہو کر مجھے دکھا تے تھے ، ویڈیو کال میں غلط حرکتیں کرتے تھے ۔“ حریم شاہ ابھی بات کر رہی ہوتی ہیں کہ دوسری جانب سے کال ڈراپ ہو جاتی ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں