
مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے بنوں کے سرکاری سکول میں اے این پی کے صوبائی رہنما و اسفندیار ولی کے بیٹے ایمل ولی کے جلسے کا نوٹس لے لیا۔ متعلقہ سرکاری سکول کے ہیڈماسٹر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم۔ ضیاء اللہ بنگش کا خصوصی پیغام
اے این پی رہنما ایمل ولی خان کی جانب سے سرکاری سکول میں جلسہ قابل مذمت ہے، ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی، سکول ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا، ضیاء اللہ بنگش
سرکاری سکولوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ضیاء اللہ بنگش
ماضی میں اے این پی نے محکمہ تعلیم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، سیاسی بھرتیاں کی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے اور سیاسی مداخلت سے محکمے کو تباہ کیا، ضیاء اللہ بنگش
اگر اے این پی کے بےروزگار رہنما اور اے این پی بنوں کے صدر مالی بحران کا شکار ہیں تو مالی طور پر ہم ان کی سیاسی جلسوں کے لیے مدد کریں گے، ضرورت پڑی تو اپنے کارکنان بھی بھیج دیں گے تا کہ ان کے جلسے کامیاب ہوں، ضیاء اللہ بنگش
میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کرتا ہوں کہ اگر کسی سکول میں دوبارہ سیاسی جلسے کا انعقاد کیا گیا تو متعلقہ ہیڈماسٹر / پرنسپل سمیت ڈی ای او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ضیاء اللہ بنگش