اسلام آباد( اباسین نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے آج اور کل سرکاری اور پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا،چھٹی کا دن بنی گالہ میں اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے،ملاقاتوں کا شیڈول بھی ختم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 روز کے لئےسرکاری اور پارٹی مصروفیات ترک کر نےکا فیصلہ کرلیا، طویل عرصے بعد وزیراعظم نے دو دن کے لئے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا،عمران خان ویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہفتہ اور اتوار کے لئےسرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کر دیا گیا، وزیراعظم دو روز تک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے، عام طور پر عمران خان کی بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے تھے
وزیر اعظم کا 2روز کیلئےسرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ