471

نوشہرہ:مقدمات میں برآمد شدہ موٹرسائکلیں مالکان کے حوالے

جنید خان
جنید خان: چیف رپورٹر نوشہرہ

نوشہرہ:۔ڈسٹر کٹ پولیس اافیسر کاشف ذوالفقار کا سٹریٹ کرائم سے متاثرہ عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام ۔ مختلف مقدمات میں برآمد شدہ موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے۔

پولیس لائن نوشہرہ میں مختلف مقدمات میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو اُنکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کیلئے ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد۔

نوشہرہ پولیس نے گزشتہ ماہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار۔

جن کی نشاندہی پرچوری شدہ 21 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاشف ذوالفقار نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کر دیئے۔

اس اقدام کا مقصد غریب عوام کو اُنکی امانت دیکر یہ یقین دلانا ہے کہ آپکی پولیس ہر قدم پر آپکے ساتھ ہے۔

نوشہرہ پولیس کا ہدف ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر سٹریٹ کرائم میں کمی لائی جائے۔جس کے لئے تمام SHOs کو ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

موٹر سائیکل مالکان نے نوشہرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہانوشہرہ پولیس نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لاکر ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔امید ہے یہ روایت اسی طرح برقرار رہی گی۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں