451

نوشہره: پولیس کا سرچ آپریشن متعدد گرفتار

جنید خان: چیف رپورٹر نوشہره

نوشہرہ:-پبی اور ارمڑ پولیس کا ضلع نوشہرہ اور پشاور کو ملا نے والے علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔15 مشتبہ اور04 منشیات فروش گرفتار۔08 کلوگرام چرس برآمد۔

خالد خان DSP پبی اور توحید خان DSP صدر پشاور کی سربراہی میں علی اکبر خان SHO پبی اور پولیس نفری کے ہمراہ آپریشن کیا گیا۔

پبی اور ارمڑ کے باونڈری کے ملحقہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران 15 مشتبہ اور 04 منشیات فروش گرفتار۔

منشیات فروشوں میں ابرار ولد دلبر خان ،شاہ پور ولد میرصاحب ،حامداللہ ولد قمر زمان ،ضیاء خان ولد بادشاہ خان شامل۔ملزمان کے قبضے سے 08 کلوگرام چرس برآمد۔

مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کئے جائینگے۔جرائم کے خاتمہ کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس ملکر کام کر رہی ہے۔

ڈی ایس پی خالد خان

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں