396

نوشہره: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس

جنید خان: چیف رپورٹر نوشہره

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جدید ایکسرے مشین کا افتتاح ہوا۔

ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں جدید ایکسرے مشین لگایا گیا۔ چئیرمین بی او جی گلریز حکیم خان نے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان کے ہمراہ جدید ایکسرے مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انچارج ریڈیالوجی یونٹ ثاقب رضا اور انجنئیر ملک نعمان مراد نے چئیرمین بی او جی اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان کوایکسرے مشین کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر چئیرمین بی او جی نے ہسپتال انتظامیہ خصوصا ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان کی کاوشوں کو سراہا۔
اس ایکسرے مشین کی بدولت آب مریض کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑھے گا ۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس صوبے کا دوسرا ہسپتال ہے جہاں اس جیسا جدید ایکسرے مشین لگایا گیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں