ناقص ، گھٹیا اور غیر معیاری اشیاء بیچنے والے آن لائن اسٹور دراز ڈاٹ پی کے پر جرمانہ
ایک خریدار کی جانب سے گھٹیا آرڈر ڈلیور کرنے پر دائر کیے گئے کیس پر کراچی کے ضلع جنوبی کی کنزیومر کورٹ نے فیصلہ سنایا۔
جج مکیش کمار نے دراز ویب سائٹ کو حکم دیا کہ شکایت کنندہ کو 50 ہزار جرمانہ ادا کرے اور حکومتی خزانے میں 15ہزار جمع کروائے۔
جج نے ویب سائٹ کو یہ بھی حکم دیا کہ خریدار کو بھیجی گئی پراڈکٹ بھی تبدیل کرکے دے یا رقم واپس ادا کرے۔
جج نے سختی سے حکم دیا کہ دراز اپنی سروسز کا معیار بہتر کرے ، اگر ویب سائٹ کی انتظامیہ ایک ماہ کے اندر عدالتی احکامات پر عمل کرنے میں ناکام ہوگئی تو #دراز کو 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ جب کہ ایک ماہ سے 3 سال تک قید کی سزا دے جائے گی۔
Latest posts by 9news (see all)