387

نارنگ منڈی کے پولیس سٹیشن کی حدود میں بڑی واردات

صدف امجد: سٹی رپورٹر لاہور

مریدکے ناورال روڈ پر نارنگ منڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بورے اوٹھ کے قریب چوری کی بڑی واردات۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رایس ڈیلر ملک غلام حسین کے گودام واقع مریدکے ناروال روڈ بورے اوٹھ کے قریب سے 250 توڑے چاول لے کر رفو چکر ہو گیے۔چاولوں کی مالیت 10 لاکھ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے جس کی اطلاع تھانہ نارنگ پولیس کو درخواست کے ذریعے دی گئی۔
یاد رہے کہ کہ گزشتہ ہفتے بھی تھانہ نارنگ کی حدود میں ڈکیٹی کی ایک واردات ہوئی تھی جس میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کی 200 بوری مونجی ٹریکٹر ٹرالر سمیت لے کر غایب ہو گئے تھے ۔ڈکیٹی کے اگلے روز ٹریکٹر تو ایک ویران جگہ پر کھڑا مل گیا لیکن پولیس ابھی تک ڈاکووں کا سراغ نہ لگا سکی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں