521

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاءاللہ بنگش

جنید خان: چیف رپورٹر نوشہرہ

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم ڈیجٹلائزیشن پالیسی پرعمل پیراہے۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے کامیاب آغاز کے بعد محکمہ تعلیم میں اب تمام بھرتیاں ای ریکروٹمنٹ کے ذریعے ہوگی جس میں ہمیں آئی ٹی بورڈ کی تکنیکی معاونت حاصل ہوگی۔ طلباء کو آئی ٹی سے روشناس کرانے اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم وتربیت کی فراہمی کی غرض سے محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں 1300 جدید آئی ٹی لیبز قائم کی ہیں جبکہ دوسر فیز میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

مشیر تعلیم ضیاء اللّٰه بنگش

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا اور مائیکروسافٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ارشد خان اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور طلباء و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بدولت ہم سرکاری سکولوں کی کامیاب مانیٹرنگ کررہے ہیں جس کی بدولت اساتذہ اور طلباء کی حاضری اور کارکردگی میں بہتری کیساتھ ساتھ سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ارلی ایج پروگرامنگ کے حوالے سے کہاکہ امسال منعقدہ پاشا اور ایشیاء پیسفک مقابلوں میں ہمارے سرکاری سکولوں کے طلباء نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیے جو کہ پورے صوبے کیلئے ایک منفرد اعزاز ہے۔

ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوی اورمحکمہ تعلیم کے باہمی اشتراک سے ہم ایسے پروپوزل پرکام کر رہے ہیں کہ ہم اپنے طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم بھی دیں تا کہ ہمارے طلباء فارغ التحصیل ہوکر ٹیکنیکل ہنر کی بدولت بھی روزگار حاصل کرسکیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا کہ آئی ٹی بورڈ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے شروع کردہ پروگرام ارلی ایج پروگرامنگ کی بدولت ہم طلباء کو کم عمری میں ہی پرواگرامنگ سے روشناس کرا رہے ہیں جبکہ ہائی لیول پر اُن کی بہترین راہنمائی اور تربیت کیلئے پروگرام بنائے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ای ریکروٹمنٹ پالیسی کی بدولت بہت کم وقت میں پیپرز کی تیاری، امتحانات کے انعقاد اور نتائج جاری کرسکیں۔ جس سے گورننس مزیدمضبوط ہوگی۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے مائیکروسافٹ ادارے کی محکمہ تعلیم کیساتھ اساتذہ اورطلباء کو تکنیکی معاونت میں شراکت داری کی فراہمی پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے اس کاوش کی بدولت طلباء کو سرٹیفکیٹس میں آسانی کیساتھ ساتھ وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرسکیں گے۔ جس سے ملازمتوں کے حصول میں آسانی کیساتھ ساتھ بین القوامی سطح پر اپنا لوہا منواسکیں گے۔

اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے مشیر تعلیم نے کہاکہ ہم اپنے اساتذہ کو ٹیبلٹ بیسڈ تربیت فراہم کررہے ہیں اور ترپیت کے اس عمل کو قبائلی اضلاع تک بھی وسعت دی جارہی ہے۔

سیمینار کے اختتام پر پاشا اور ایشیاء پیسفک مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈز بھی دیے گئے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں