
لیگی رہنما احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوگیا، نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کا کھاتہ کھل گیا، تمام ریکارڈ نیب راولپنڈٰی کو موصول ہوگیا،منصوبے کا 30کروڑ کا پراجیکٹ 30ارب تک کیسے پہنچا ؟ منصوبے کی شفافیت پر سوال اٹھنے لگے

۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی نیب راولپنڈی کے ریڈار پر آگئے،30کروڑ کا پروجیکٹ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا؟ سوالات اٹھ گئے،تیس کروڑ روپے کے منصبوے کی لاگت بے ضابطگیوں سے تین ارب تک پہنچی، نارووال سپورٹس سٹی پروجیکٹ کا تمام ریکارڈ نیب راولپنڈی کو موصول ہوگیا۔ پروجیکٹ کے حوالے سے ایف آئی اے میں جاری تحقیقات نیب نے اپنے سپرد لینے کا فیصلہ کیا، ایف آئی اے نے بھی سپورٹس سٹی منصوبے پر تحقیقات کر رکھی تھیں، مختلف اداروں کے افسران سے تفتیش کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا، تحقیقات کی روشنی میں اداروں سے مزید تفصیلات بھی مانگ لی