محمد اشفاق کرائم رپورٹر 9 نیوز لودھراں
لاٸل پور میں صبح سویرے محنت کش محمد مختیار کمہار کے گھر آگ لگ گٸی آگ لگنے سے انکا 10 سالہ بیٹا محمد عزیر آگ میں جھلس کر جابحق قیمتی سامان جل کر راکھ کہروڑپکا لودھراں سے بروقت ریسکیو 1122 نے پہنچ کر بے قابو آگ پر قابو پایا تھانہ دھنوٹ پولیس بھی موقع پر پہنچ گٸی
تفصیل کے مطابق کل 17 مٸی بروز اتوار صبح سویرے محمد مختیار کمہار سکنہ بستی سیداں والی کہ گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی مختیار کمہار جو کہ محنت مزدوری کے سلسلے میں کراچی گیا ہوا ہے آگ جیسے ہی کمرے میں لگی کمرے میں ساتھ ہی کپڑے رکھے ہوۓ تھے تو کپڑوں میں لگتے ہی آگ نے پورے کمرے کو اپنے قابو میں لے لیا کمرے میں انکا بیٹا عزیر بعمر 10 سال کھیل رہا تھا جو کہ موقع پر جھلس کر جابحق جب گھر والے پہنچے بچہ جھلس گیا تھا بچے کی والدہ کے شور پر آس پاس کے لوگ آگٸے بچے کی والدہ نے کہا کہ پتہ نہیں آگ بجلی کی تاروں سے لگی یا پھر کسی اور چیز سے لگی اطلاع پھر تھانہ دھنوٹ اور ریسکیو 1122 کہروڑپکا اور لودھراں کو دی تو وه بروقت پہنچ گٸے ریسکیو ٹیم نے بروقت بے قابو آگ پر قابو پایا
بچے کی والدہ نے رورو کے صحافیوں سے بات کرتے ہوٸے کہا کہ میرا بچہ بھی فوت ہوگیا میرے گھر کا سارا سامان جل کر مکمل راکھ ہوگیا میں اور گھر والے کسی کے خلاف کوٸی کارواٸی نہیں کرنا چاہتے میرا شوہر کراچی ہے. آگ لگنے کا سن کر بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے.

لاٸل پور 10سالہ محمد عزیر آگ میں جھلس کر جابحق
Latest posts by 9news (see all)