383

قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا انٹرنیشنل پلان مٹی میں مل گیا

بلیو ورلڈ سٹی کے شاطر و چالاک مالک کی تمام چالیں ہوئی ناکام

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا انٹرنیشنل پلان مٹی میں مل گیا

اسلام آباد(9 نیوز آن لائن) ترکی کے مقبول ادکار اینگن الطان دزیاطان نے بلیوورلڈ سٹی کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ اینگن ‏الطان دزیاطان کو ترک وزارت داخلہ نے پاکستانی میڈیا کی رپورٹس پر آگاہ کیا تھا کہ بلیوورلڈ سٹی غیر قانونی ہے اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اینگن الطان دزیاطان نے تمام رپورٹس دیکھنے کے بعد اس معاہدے کو منسوخ کیا اور کہا کہ ‏جب معاہدہ کیا گیا تو انہیں بلیوورلڈ سٹی کی قانونی حیثیت بارے نہیں بتایا گیا تھا۔ اینگن الطان دزیاطان اس وقت ارتغل غازی کے کردار کی وجہ سے پاکستان کے عوام کی دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں اور پاکستانیوں کے اندر ارتغل غازی کی ڈرامے میں دکھائی گئی جرات اور اسلام پسندی کی وجہ سے ‏پاکستان کے 22کروڑ عوام ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے لیکن بدقسمتی سے انکا معاہدہ ایک ایسی ہاﺅسنگ سوسائٹی سے ہوا جو قانونی طور پر اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بلیوورلڈ سٹی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ چونترہ میں درخواست دے رکھی ہے اور ‏اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کئے جا رہے ہیں کہ عوام اس سوسائٹی میں سرمایہ کاری نہ کریں کیونکہ اس سوسائٹی کی سائٹ بھی غیر قانونی ہے اور اس کے پاس این او سی اور لے آﺅٹ پلان بھی نہیں ہے۔ بلیوورلڈ سٹی پر الزام تھا کہ وہ ارتغل غازی کی ‏مقبولیت کو کیش کروا کر وہ اپنے پلاٹ فروخت کرنے کا دھندہ کریں گے لیکن ارتغل غازی کے بروقت اقدام سے وہ بدنامی سے بچ گئے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں