542

غیر ذمہ داری کی انتہا

غیر ذمہ داری کی انتہا

صائمہ ولایت
صائمہ ولایت: چیف رپورٹر 9 نیوز نارووال

برطانیہ سے لیڈی ڈاکٹر لاہور آتی ہے۔ آیئرپورٹ سے بھاگ کر گھر پہنچ جاتی ہے۔ گھر والوں میں وائرس کا پھیلاٶ ممکن بنا کر 15 گھنٹے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ جاتی ہے۔

وزیراعلی سندھ کا رشتہ دار ایران سے آتا ہے۔ تفتان بارڈر سے سیدھا گھر اور ہجرے پہنچ جاتا ہے۔ گھر والوں اور ملنے والے سینکٹروں لوگوں میں وائرس پھیلا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے۔

اسپین سے بندہ آتا ہے کرونا لے کر، ائیر پورٹ پر 6000 رشوت دے کر گھر آ جاتا ہے۔ گھروالوں اور ملنے والے درجنوں لوگوں میں وائرس پھیلا کر مر جاتا ہے( یہ شہید نہیں ہے بلکہ خودکش ہے)

ایران سے زائر آتے ہیں۔ قرنطینہ سے بھاگ کر گھر پہنچ جاتے ہیں۔ گھروالوں ، رشتہ داروں اور دوستوں میں واٰئرس پھیلا کر ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔

سعودی عرب سے عمرہ کرکے واپس آتا ہے ہنگو اور مردان کا ایک ایک شخص، گھر والوں میں وائرس پھیلا کر مر جاتا ہے۔

یہ سب لوگ تعلیم یافتہ اور سمجھ بوجھ والے لوگ سمجھے جاتے ہیں لیکن حرکات جنگلیوں والے ہیں۔

یہ کچھ مثالیں ہیں۔ ایسی ہزاروں کیسز ہوئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اگلے کچھ ہفتوں میں حالات اس حد تک پہنچ جانے والے ہیں جہاں کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا ہو گا۔ اللہ کرے میرے منہ میں خاک ہو لیکن ہمارے کرتوت یہی بتا رہے ہیں۔
اگر چہ حکومت نے کچھ تیاری کی ہے لیکن محض ہم عوام کی وجہ سے حکومت بھی بے بس ہو جائے گی۔ اٹلی ، چین اور امریکہ جیسے ممالک اسی وجہ سے بے بس ہو چکے ہیں ہمارا شمار تو کسی کھاتے میں نہیں۔

خدا کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرو ورنہ اپنے ساتھ بہت سی زندگیاں ختم کر دو گے۔

اللہ سب کی حفاظت فرماۓ۔ آمين

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں